بلاول بھٹو

پاکستانیوں کی عوام دشمن حکومت سے نجات کے بعد یہ پہلی عید ہے، وزیر خارجہ

نواب شاہ (پاک صحافت)  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی عوام دشمن حکومت سے نجات کے بعد یہ پہلی عید ہے، امید کرتا ہوں کہ عوام ایسی سینکڑوں عیدیں دیکھیں کہ جن پر کسی ظالم حکمران کا سایہ نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خزانہ بلاول بھٹو زرداری نے جاری پیغام میں کہا کہ عید کی خوشیوں پر ہمیں مقبوضہ کشمیر میں اپنے ہم وطن بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اہلیان مقبوضہ کشمیر اس عید پر بھی بھارتی جبرواستبداد کا سامنا کرتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے زندان میں آزادی کی جدوجہد کی قیمت ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے اپنے  پیغام میں مزید کہا کہ اہلیان فلسطین نے رمضان اسرائیلی جارحیت کی کارستانیوں میں گزرا اور اب ان کی ایک اور عید جبر کے سائے تلے گزر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عید کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کو مسرتوں کے یکساں احساسات سے ہمکنار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے