مریم نواز

اپنا گھر پراجیکٹ؛ وزیراعلی پنجاب کا کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے 5 بڑے شہروں میں اپنا گھر پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519 کنال اراضی پر اپنا گھر پراجیکٹ کی منظوری دی۔ کم آمدنی والے، بے گھر لوگوں کے لیے اس ہاؤسنگ اسکیم کے لیے پانچ شہروں میں سرکاری اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں انہیں ماڈل ہاؤسز کی تعمیر اور ماہانہ اقساط کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے حکم دیا کہ عوام کے لیے کم سے کم قیمت پر بہترین کوالٹی کے گھر بنائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے