حمزہ شہباز

یہ آزادی مارچ نہیں خونی مارچ کی بھرپور منصوبہ بندی ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مارچ آزادی مارچ نہیں بلکہ یہ خونی مارچ کی بھرپور منصوبہ بندی کرچکے ہیں، پولیس کانسٹیبل کی شہادت اور اسلحہ برآمدگی سے ان کے ارادے واضح ہوچکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کل ایک کانسٹیبل کو گولی مار کر 5 بچوں کو یتیم اور ریاستی رٹ کو چیلنج کیا گیا۔ عمران نیازی اس ملک میں انارکی اور انتشار چاہتا ہے، ایک ایٹمی قوت والے ملک میں ایسی انارکی کی منصوبہ بندی ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ کانسٹیبل کمال کے قتل اور اسلحہ برآمدگی سے ان کے ارادے کھل کر سامنے آگئے ہیں، عمران نیازی تم گلی محلوں میں خون اور لاشیں گرا کر اقتدار کے خواب مت دیکھو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے تمام گھناؤنے منصوبوں سے بطریق احسن نمٹے گی، پاکستان کی ساکھ اور امن امان کو داؤ پر نہیں لگانے دیا جائے گا، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے