شہباز شریف

پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے، غیر ذمے داری خطرناک ہو سکتی ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سندھ میں پانی کی قلت کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پانی کی تقسیم ایک حساس معاملہ ہے، لہٰذا غیر ذمہ داری خطرناک ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے حالیہ بیان میں صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق ایک بیان میں کہاکہ پانی کے معاملے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوس ناک ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف نے پانی کے معاملے پر سندھ میں احتجاج کو بھی تشویشناک قرار دے دیا۔سندھ

واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور ارسا اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، سندھ کے شہروں میں پانی کی کمی پر مظاہرے نیک فال نہیں۔ ن لیگی صدر نے مزید کہاکہ عمران خان نیازی وفاقی اکائیوں کا اتحاد اور ملکی سلامتی داؤ پر نہ لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے