آصف زرداری

بلاول بھٹو زرداری میدان میں آ چکے ہیں، فتح عوام کی ہوگی، آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری میدان میں آ چکے ہیں، فتح عوام کی ہوگی، پیپلز پارٹی مہنگائی بھی ختم کرے گی اور خوشحالی بھی لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے جاری بیان میں ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اب ملک کا ہر شہری مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے، دراصل ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے۔

واضح  رہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ پیپلز پارٹی جنگ سے تباہ ملک کی تعمیر نو کرسکتی ہے تو مہنگائی پر بھی قابو پاسکتی ہے۔ ان  کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں 2 خطرناک سیلاب آئے خوراک میں کمی ہوئی نہ مہنگائی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے