مفتاح اسماعیل

عوام مخالف بجٹ منظور نہیں ہوسکتا، مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مخالف بجٹ منظور نہیں ہو سکتا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اپنی پوری کوشش کرے گی کہ عوام مخالف بجٹ پاس نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہم اپوزیشن کے پاس اکثریت نہیں ہے لیکن عمران خان کے لوگ بھی انہیں ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ ان کے ٹکٹ کی اب کوئی اہمیت نہیں ہے’۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری جماعت کا خیال ہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین اور دیگر حکومتی عہدیدار کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اپنا پروگرام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) ان کی مدد کرے گی اور اقدامات بھی بتائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو تباہ کیا اور پاکستان کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘اپریل کے ایس پی آئی کے مطابق ایک سال میں 21 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا، پی ٹی آئی کے چند لوگوں وضاحتیں کر رہے تھے اور کہتے تھے مئی میں یہ بہتر ہوگا لیکن اب مئی کے اعداد وشمار کے مطابق 17 فیصد اضافہ ہوا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے