شہباز شریف

امید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ طے پاجائے گا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو معیشت کا برا حال تھا۔ چین سمیت دوست ممالک نے مالیات سنبھالنے میں بہت مدد کی، ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کئے، اس دوران ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اس وقت ایک عالمی مسئلہ ہے، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک مہنگائی کی شدید لہر سے دوچار ہیں۔ دنیا کے امیر ملکوں کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ اپنے عوام کو ریلیف دے سکیں، پاکستان میں صورت حال ویسی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی عدم استحکام سے عام آدمی انتہائی مشکلات سے دوچار ہے، غریب آدمی پس کر رہ گیا ہے۔ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ غریب طبقہ اپنا اور بچوں کا پیٹ پال سکے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے