نواز شریف

نوازشریف مری سے لاہور کیلئے روانہ، پارٹی اجلاس کل طلب کرلیا

مری (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نوازشریف آج شام لاہور پہنچیں گے، وہ مری سے روانہ ہوگئے ہیں اور کل سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کے صوبائی صدور، اہم سینئر رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جبکہ کل کی اہم ملاقات کا ایجنڈا طے کرنے کیلئے آج غیر رسمی اجلاس طلب کرلیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد آج مری سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئے ہیں، اور اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔ لیگی قائد آج شام کو جاتی امر پہنچیں گے جہاں ان سے اہم رہنماوں کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کل سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گے۔ واضح رہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچے تھے اور وطن واپسی کے دو روز بعد ہی مری چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے