حسن مرتضیٰ

نام نہاد گورنر پنجاب کے عوام پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر سکتا، حسن مرتضیٰ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات  و پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نام نہاد گورنر پنجاب کے عوام پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر سکتا، فسادی اور انتشاری ٹولا ملک میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے۔ گورنر پنجاب میں اگر تھوڑی سی بھی شرم و حیاء ہے تو مستعفی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ یہ ڈرامہ باز، ڈھونگی اور فسادی زیادہ دیر من مانی نہیں کر سکتے۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے راستے میں دیر  ہے اندھیر نہیں، اگر گورنر آئینی ذمہ داریاں پوری نہ کرے تو وفاق اسے برطرف کر سکتا ہے۔ جو آئین کہتا ہے صدر ہو یا گورنر وہ اس پر عمل کے پابند ہیں۔

واضح رہے کہ حسن مرتضی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں سیاسی عدم استحکام عوام کے مفاد میں نہیں ، صدر مملکت وزیراعظم کے مشورے کے پابند ہیں براہِ راست کوئی کام نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے