قومی اسمبلی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، کئی اہم بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون شہادت 1984ء میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس میں قانون شہادت ترمیمی بل 2023ء، انسداد نشہ آور اشیا ایکٹ 2023ء پارلیمان نے کثرت رائے سے پاس کرلیا ہے۔ اپوزیشن نے بل کی منظوری کے دوران شور شرابا کیا، دوسری طرف حکومت نے والدین کے تحفظ کا بل 2023ء واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسا ہی ایک بل سینیٹر رانا مقبول کا ایجنڈے پر موجود ہے، رانا مقبول کا بل لے لیا جائے، حکومتی بل واپس لیتے ہیں۔

مشترکہ اجلاس میں پیٹرولیم ترمیمی بل 2023ء کثرت رائے سے پاس کرلیا گیا، پیٹرول ایکٹ 1934ء میں ترمیم کا بل منظوری کےلیے وزیر پارلیمانی امور نے پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے