اعظم نذیر

پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم اتفاق رائے سے کی گئی۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم اتفاق رائے سے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال پہلے الیکشن ایکٹ میں 57 ترامیم 2 منٹ میں منظور کی گئیں۔ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کو رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، کوئی چیز چھپا کر نہیں ہو رہی، زیر التوا بلز کو منظور ہونا چاہیے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن ایکٹ میں تمام ترامیم اتفاق رائے سے کی گئی ہیں۔ الیکشن ایکٹ کی ترامیم نامناسب جلد بازی میں نہیں کی گئی ہے، الیکشن ایکٹ ہمارے دل کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ2017ء کا الیکشن ایکٹ بہت محنت سے تیار کیا گیا، آئین میں وقت کے ساتھ کچھ ترامیم کرنا پڑتی ہیں۔ 3، 3 دن تک پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج روک دیے جاتے تھے، پریزائیڈنگ افسران نتائج روک دیتے تھے، جس کی وجہ سے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے