فاسٹ بولر

فاسٹ بولر حسن علی نے وقار یونس کا 23 سالہ پرانہ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (پاک صحافت) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بولنگ کوچ وقار یونس کا 23 سالہ پرانہ ریکارڈ توڑ دیا،  خیال رہے کہ حسن علی نے جنوبی افریقا کے خلاف بہترین بولنگ کا مظاہرہ کر کے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس کا 23 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز   2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں مجموعی طور پر 114 رنز کے عوض اپنے 10 شکار مکمل کیے، یہ کسی بھی پاکستانی بائولر کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بہترین بائولنگ کارکردگی تھی ۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بائولنگ کوچ وقار یونس نے 1998ء میں پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں 133 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کی تھی ۔ سابق آف سپنر سعید اجمل نے 2013ء میں کیپ ٹائون ٹیسٹ میں 147 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے 1998ء میں ڈربن ٹیسٹ میں 149 رنز کے عوض 9 شکار کیے تھے جب کہ سابق لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمان نے 2007ء میں کراچی ٹیسٹ کے دوران 210 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے