کورونا وائرس

ملک میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 76 افراد جاں بحق، 1303 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وبا کورونا نے مزید 76 افراد کی جان لے لی۔ دوسری جانب  ملک میں کورونا کے باعث تشویشناک کیسز کی تعداد 2 ہزار 967 ہے جب کہ تاحال 8 لاکھ 71 ہزار 669 افراد صحتیاب بھی  ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1303 افراد وبا کا شکار ہوگئے۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ روز 41 ہزار 824 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ  1 ہزار  978 افراد صحتیاب بھی ہوئے ۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.1  فیصد رہی۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21529 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 71 ہزار 669 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے