عارف علوی

پابندیوں کے باوجود ایران کی ترقی قابل ذکر ہے۔ صدر عارف علوی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران کی ترقی قابل ذکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایران کے نئے سفیر رضا امیری مقدم نے آج صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی اور انہیں صدارتی محل اسلام آباد میں اپنی اسناد پیش کیں۔ ایرانی سفیر نے اسلام آباد کے ساتھ ہمہ گیر تعاون کو وسعت دینے کے لیے تہران کے خصوصی نقطہ نظر پر زور دیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کی سطح کو مستحکم اور ایران پاکستان تعلقات کو وسعت دینے خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کا صدر مملکت عارف علوی کو پرتپاک اور مخلصانہ سلام اور پیغام پہنچایا جس میں اس نے کہا کہ دوست اور مسلم ممالک بالخصوص پاکستان سمیت پڑوسیوں کے ساتھ تعامل ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔

صدر مملکت عارف علوی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں ایران کے صدر کی خصوصی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بہتری کو خطے اور عالم اسلام کے لیے فائدہ مند قرار دیا اور کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے زمین تیار ہے۔

صدر عارف علوی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو اپنے سفارتی مشن میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے اعلی عہدے داروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے