احسن اقبال

75 سال میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ خزانہ خالی کردیا گیا ہو۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار خزانہ خالی کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے، 75 سال میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ خزانہ خالی کر دیا گیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا چیلنج کم وسائل سے زیادہ نتائج پیدا کرنا ہے، جس ریاست میں بنیادی نظام مستحکم نہیں ہوگا تو وہاں انتشار ہوگا۔ 1960 میں ہماری برآمدات 200 ملین ڈالرز اور آج 25 ارب ڈالرز ہیں، جنوبی کوریا کی برآمدات 100 ملین سے بڑھ کر 770ارب ڈالرز ہوگئی ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم دائروں کے سفر میں گھوم رہے ہیں، جنوبی ایشیا اور افریقا کے کئی ملک آگے نکل گئے ہیں۔ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر معاشی ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں میڈیا کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، غربت، بے روزگاری سمیت دیگر عوامل انتہاپسندی کی وجہ سے ہیں، سوشل میڈیا کے لیے چیلنج ہے کہ انتہا پسندی کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے