مریم اورنگزیب

یوم تکریم شہداء، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اہم پیغام

لاہور (پاک صحافت) یوم تکریم شہداء کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ  ‏آج یومِ تکریمِ شہداء پر وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

تٖفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏آج یومِ تکریمِ شہداء پر شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر 9 مئی کا انکار کریں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہداء کے مزاروں، یادگاروں پر پھول اور اپنی محبتیں نچھاور کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہداء کی روشنی سے 9 مئی کی سیاہی مٹا دیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے