عظمی بخاری

عمران خان کی طرح پرویز الہی بھی پاگل ہوگئے ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ جس طرح عمران خان اقتدار کھونے کے بعد پاگل ہوگئے ہیں اب اسی طرح پرویز الہی بھی اپنی شکست دیکھ کر پاگل ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہٰی تحریک انصاف کے 160 ایم پی ایز کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ پنجاب کا بجٹ اجلاس گورنر پنجاب نے بلایا ہے یہ آئینی اور قانونی اجلاس ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایک جعلی اسپیکر نے اپنی مرضی کے رولز بنائے ہیں تو ایسے ایوان نہیں چل سکتا، ہم نے اپوزیشن لیڈر سبطین خان کو بجٹ اجلاس میں بحث کا آغاز کرنے کے لئے فون کیا وہ اجلاس میں شرکت کے لئے تیار ہوگئے لیکن پھر ان کو شائد کوئی فون کال آگئی تھی کہ انہوں نے اجلاس میں آنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے