مریم نواز

ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ وزیر ریلوے سعد رفیق صاحب معاملات کی باریکی سے نگرانی کر رہے ہیں۔ سعد رفیق خود بھی موجود ہیں اور قوم کو بھی آگاہ کر رہے ہیں، یہ بات بہت حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داری کا احساس اور خدمت کا جزبہ دونوں لازم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے