امیرمقام

عوام نے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو مسترد کردیا۔ امیرمقام

پشاور (پاک صحافت) امیرمقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ اب یہ لوگ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیرمقام نے پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود تحریک انصاف کو منہ کی کھانی پڑی، ہمارا دعویٰ سچ ثابت ہو گیا کہ ان کا مینڈیٹ جعلی ہے۔

امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ایسی شکست کے بعد انکے پاس عوامی مینڈیٹ کا کوئی جواز نہیں بنتا، دوسرے فیز میں جیت کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی شروع ہوگئی ہے، حکومت وسائل کے استعمال سے دھاندلی کرنے کی الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزید دھاندلی کا سوچ رہی ہے اور مزید شفاف انتخابات چاہتے ہیں، اگر وزیراعظم میں تھوڑی سے بھی غیرت ہو تو انہیں اپنی دھاندلی تسلیم کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے