ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو ساڑھے تین ہزار پلاٹس دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو ساڑھے تین ہزار پلاٹس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے تحت پبلک اکانومی ہاؤسنگ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم قیمت گھر اسکیم کے تحت 4 ہزار گھر بنائے جائیں گے۔ اس طرح کم آمدنی والے افراد کا اپنے گھر کا خواب پورا ہو سکے گا۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ساڑھے تین ہزار پلاٹس شہداء کے لواحقین کو دیے جائیں گے۔ پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر واقعات کے شہداء کے اہلخانہ کو یہ پلاٹس دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شہداء کے اہل خانہ کی ضرورتوں کا احساس کیا ہے۔ ریلوے ٹرین کا بہت افسوسناک حادثہ ہوا ہے، وزیراعلی سندھ اور کابینہ ارکان حادثے کی جگہ پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے