فردوس عاشق اعوان

ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کے لیے ہی تیار کیا گیا تھا، فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کے لیے ہی تیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اس جماعت میں ایسے شرپسند آئے، یہ ہمارے نیشنل کاز کی توہین ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے جاری بیان میں کہا کہ نوجوانوں کو سوچنا ہو گا کہ ہم نے دشمن کو مارنا تھا، بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خان صاحب! سیاسی رہنما گرفتار ہوتے ہیں اور جیل بھی جاتے ہیں، آپ کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی منحرف رہنما نے کہا کہ آپ کو سوچنا ہو گا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں، خان صاحب آپ نے نوجوانوں کو سیاسی اختلاف کے بجائے ذاتی عداوت میں بدل دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا گروپس میں میرے حوالے سے روز کچھ نہ کچھ چلایا جا رہا ہے، آپ کہتے ہیں میں اکیلا ہی کافی ہوں، انسان کو ہمیشہ کسی کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے