عطا تارڑ

پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان اس وقت کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ شہباز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے ہیں اور کسی قسم کا اختیار سے تجاوز سامنے نہیں آیا ہے۔

رہنماء ن لیگ عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست پر اعتراض ہٹا دیا ہے۔ شہبازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے میں زلفی بخاری کو نوازنے کے لیے عمران خان کی ہدایات کا لیٹر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے