شاہد خاقان عباسی

صدارتی نظام کیخلاف بات کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ صدارتی نظام کے خلاف بات کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں کیونکہ صدارتی نظام سے ایک بار ملک ٹوٹ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام کی بات کرنا خوش آئند نہیں ہے۔ صدارتی نظام سے ایک بار ملک ٹوٹ چکا ہے ہم پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی کسی کو فکر نہیں ہے۔ سرکاری ملازمین غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود گندم درآمد کرنا سب سے بڑی بے وقوفی اور نااہلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے