مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ پروپیگنڈا گُرو ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ پروپیگنڈا گُرو ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان محض شوشہ ہے، چیلنج کرتی ہوں پی ٹی آئی چیئرمین اپنے ارکان کے استعفے دکھا دیں۔ عمران خان نے پلان کے تحت معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی، عمران خان الزام شہباز شریف پر لگا رہے تھے لیکن نقصان پاکستان کا ہورہا تھا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان اور لندن کی عدالتوں میں ایک بھی الزام ثابت نہ کرسکے، شہباز شریف حکومت کی توجہ معیشت، روزگار، کاروبار اور پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کے نام پر چار سال صرف “ایسٹ میکنگ” ہوئی، توشہ خانہ لوٹا گیا، زمینوں کے کاروبار ہوئے، آج جو غربت ہے وہ ’عمران پلان‘ کی وجہ سے ہے، ریورس کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے