اسحاق ڈار

اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعزاز میں رہنما اپٹما گوہر اعجاز نے ظہرانے کا اہتمام کیا جہاں وزیر خزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن دنیا کو فرضی کرپشن کے قصے سنا کر سرمایہ کاری کے رستے بند کررہی ہے۔ جس رفتار سے ہم پہلے چل رہے تھے، ہمیں جی 20 کا حصہ ہونا چاہیے تھا، آج ہماری معیشت دنیا میں 46 ویں نمبر پر جا پہنچی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 2013ء میں بھی دنیا کہتی تھی ملک ڈیفالٹ کرجائے گا، ہم نے محنت کی، 5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا۔ معیشت کے حوالے سے سابقہ دور ملک کا سیاہ ترین دور تھا، معیشت پر اور تجربے نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2013ء سے 2016ء تک اپنا پروگرام مکمل کیا جو ملک کی تاریخ میں ایک بار ہی ہوا ہے، اب ہمیں میکرو اکنامک انڈیکیٹرز کو بہتر بنانا ہوگا۔ اپوزیشن سیاست کے لیے غیرسنجیدہ بیانات دے رہی ہے، اپوزیشن کے غیرسنجیدہ بیانات سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے