عطا تارڑ

ووٹ ڈالنے والوں نے آج سچ کا ساتھ دیا، جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے والوں نے آج سچ کا ساتھ دیا اور جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کےابتدائی نتائج کے مطابق عوام نے ایک بار پھر ن لیگ پراعتماد کا اظہارکیا ہے، ہر نشست پر مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے نفرت اور انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا، حکومت معاشی مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی اصلاحات سےعوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، معاشی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے