ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے 3 روزہ دورے پر کل بروز پیر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دفتر خارجہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔ دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ ایرانی صدر 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، موجودہ حکومت کے منتخب ہونے کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلی سطحی وفد بھی ہوگا جس میں وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر اراکین سمیت اعلی حکام کے علاوہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہوگا۔ دورے کے دوران ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستانی صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، وہ لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں ممالک کے پاس پاک ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، رابطے، توانائی، زراعت اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا وسیع ایجنڈا زیر بحث ہوگا۔ دفتر خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق ایرانی صدر علاقائی اور عالمی پیش رفت اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون پر بھی بات کریں گے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخ، ثقافت اور مذہب میں جڑے مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں، یہ دورہ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے