مریم نواز

ووٹ امانت ہے، یہ ہماری نسلوں کا فیصلہ کرے گا، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ ووٹ پاکستان کی امانت ہے، سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا، یہ ووٹ ہماری نسلوں کا فیصلہ کرے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے 119 میں آج میں نے پہلی بار قدم رکھا ہے، یہاں سے الیکشن لڑنے کی اجازت لینے آئی تھی، لیکن آپ نے تو فیصلہ ہی سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 119 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھ پر الزام تھا کہ اپنے والد کے ساتھ کھڑی کیوں ہوں؟ چاہے جان چلی جاتی لیکن میں اپنے والد کے قدم سے قدم ملا کر چلی۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہے، میں صرف آپ سے ووٹ کی بات کرنے نہیں آئی، ن لیگ کے علاوہ ساری جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے کچھ نہیں کیا، دیگر جماعتیں دن رات تنقید کرتی ہیں اور الزامات لگاتی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں پنجاب میں ایسی آئی ہیں جنہوں نے 15 سال حکومت کی ہے، 15 سال ایک صوبے میں حکومت کرنے والی جماعت کے پاس 15 منصوبے بتانے کو نہیں ہیں۔ ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے 1500 منصوبے گنوا سکتی ہوں، ایک شخص پنجاب میں کہہ رہا ہے نواز شریف نے ابھی تک منشور نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آنے والے چند دنوں میں منشور دے گا، نواز شریف کا منشور یہ ہے جو اوپر سے اورنج لائن ٹرین گزر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے