انتخابات

حساس اداروں کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی سفارش

کراچی (پاک صحافت) قومی سلامتی کے اداروں نے الیکشن کمیشن کو 15 جنوری کا انتخابی مرحلہ ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کا اجلاس جمعہ کی شام منعقد ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ قومی سلامتی کے اداروں نے الیکشن کمیشن کو اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا اور صوبائی الیکشن کمیشن کے حکام کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی خدشات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اداروں کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔ اجلاس میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کراچی سمیت سندھ میں 17 سکیورٹی تھریٹس پر بھی غور و خوض کیا گیا اور بتایا گیا کہ کراچی میں کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نیٹ ورک موجود ہیں۔ اداروں نے الیکشن کمیشن کو صوبے میں شدید سکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے