پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کرنے اور کرانے والے دو بھارتی ایجنٹ پکڑ لیے، سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کرنے اور کرانے والے دو بھارتی ایجنٹ پکڑ لیے، شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں اور محمد ریاض کو راولا کوٹ میں قتل کیا گیا، تفتیش سے پتا چلا کہ بھارتی ایجنٹ اس میں ملوث ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ اشوک کمار اور یوگیش کمار بھارتی ایجنٹس کے ذریعے کارروائی کرواتے تھے، بھارتی ایجنٹ دہشت گردی اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ شاہد لطیف نامی شخص کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہر قتل کیا گیا، بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کیا۔ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ پاکستانی شہری محمد ریاض کو راولا کوٹ میں مسجد میں قتل کیا گیا، بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کے ذریعے محمد ریاض کو قتل کروایا، سیکیورٹی فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے جرم کا اعتراف کیا۔

واضح رہے کہ سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ شاہد لطیف کو قتل کرنے کیلئے مقامی لوگوں کی خدمات لی گئیں، سہولت کاروں کے ذریعے ان ایجنٹوں کا پتہ چلا، ہمارے پاس پاکستان میں بھارتی ایجنٹس کی تفصیلات موجود ہیں، دو کیسز کی تفصیلات شیئر کریں گے کچھ کیسز ابھی زیر تفتیش ہیں، تفتیش سے پتا چلا کہ بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار اس میں ملوث ہے، اشوک کمار اور یوگیش کمار بھارتی ایجنٹس کے ذریعے کارروائی کرواتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے