اسحاق ڈار

بیرسٹر امجد ملک کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) بیرسٹر امجد ملک کی وزیرخزانہ پاکستان اور صدر انٹرنیشنل افئیرز سینیٹر اسحاق ڈار کیساتھ وزارت خزانہ آفس میں خصو صی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال، مسلم لیگ ن کی اوورسیز میں تنظیم نو کی پراگریس کا جائزہ اور تمام باقی ممالک میں تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ اور میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا گیا۔

ملاقات میں گلف میں مقیم تارکین وطن کے لئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی موجودگی میں اضافی نیکوپ کارڈ کی شرط کا خاتمہ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اضافی فون کی ٹیکس فری سہولت، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پر اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کا نیا بورڈ بھی تشکیل دینے کی درخواست کی اور اسی لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمان میں نمائندگی، ان کے جائز مطالبات کا حل، اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی سفارش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے