جناح ہاؤس لاہور پر حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب

لاہور (پاک صحافت) جناح ہاؤس لاہور پر حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب ہو گیا، شر پسند حاشر خان درانی جناح ہاؤس پر دورانِ حملہ انقلاب کے نعرے لگاتا رہا، اس نے اعتراف کیا ہے کہ میں نے لوگوں کو اُکسایا کہ انقلاب آ گیا۔

تٖفصیلات کے مطابق حاشرخان درانی نامی شر پسند انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکریٹری ہے جس نے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ میں نے نعرے لگائے کہ ’لوگو! انقلاب مبارک ہو، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے‘۔ شر پسند حاشر خان درانی کا بیان میں کہنا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی، جس کے تحت ہم نے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے شر پسند حاشر خان نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے حملے کا منصوبہ بنایا جس میں یاسمین راشد، محمود الرشید اور شیخ امتیاز شامل تھے۔ شر پسند حاشر خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف ہمارے ذہنوں میں جو بھرا تھا وہ اثر انداز ہوا، میں بھی حملے کے وقت وہاں موجود تھا، میں نے بھی ویڈیو بنائی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے