خواجہ آصف

وقت آگیا ہے اپنے آئینی اور پارلیمانی اختیارات استعمال کیے جائیں۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے اپنے آئینی اور پارلیمانی اختیارات استعمال کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسملبی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑا اٹھالیا ہے، فیصلوں کی بنیاد سیاسی حمایت رکھی گئی ہے۔ فیصلے سیاسی بنیادوں پر نہیں، عدل و انصاف پر ہونے چاہئیں۔ ایک شخص کو ریلیف دیا جا رہا ہے اور فتنے کو ہوا دی جارہی ہے۔ آئین کے مطابق جو کارروائی درج ہے اس پر عمل ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے، فوج آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کررہی ہے، جناح ہاؤس قائداعظم اور فوجی کمانڈر کا گھر تھا۔ جی ایچ کیو پر اس سے قبل طالبان نے حملہ کیا تھا، کیا یہ چیزیں عدلیہ کو نظر نہیں آرہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا ایک طبقہ چیزوں کو بلڈوز کررہا ہے، ایک شخص کو نوازا جارہا ہے، ہمارے ادارے کی آئینی طاقت کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ عدلیہ نے آئین کی ہیت بدل دی، پنجاب میں حکومت کو اسی بینچ نے گھر بھیج دیا تھا، عدلیہ کے ججز کا نام لینا معیوب سمجھتا ہوں مگر ان لوگوں نے مجبور کردیا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا فراڈ ہوگیا چیف جسٹس کہہ رہے ہیں دیکھ کر خوشی ہوئی، پارلیمںٹ چیف جسٹس کے مس کنڈکٹ کا جائزہ لے۔ قانون کے مطابق جو کارروائی بنتی ہے کی جائے، ججز کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے