پاکستانی صارفین بھی اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بلیوٹک حاصل کرسکتے ہیں

(پاک صحافت) اب پاکستان میں بھی صارفین اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ماہانہ فیس کے عوض ویری فائیڈ کرا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے یکم ستمبر سے پاکستانی صارفین کے لیے یہ پروگرام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لیے ماہانہ 1900 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ یہ ماہانہ فیس بک کے ویب ورژن کے لیے ہوگی۔ اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کے ساتھ ساتھ سبسکرپشن پلان کے تحت صارفین کو خصوصی فیچرز جیسے پرو ایکٹیو پروٹیکشن، ڈائریکٹ کسٹمر سپورٹ اور دیگر تک رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کمپنی کے مطابق اگر آپ فیس بک یا انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کو سبسکرپشن پلان کے تحت ویری فائی کراتے ہیں تو پھر آپ پروفائل نیم، یوزر نیم، تاریخ پیدائش یا پروفائل فوٹو کو تبدیل نہیں کرسکیں گے۔ صارفین کی جانب سے کسی تبدیلی کی کوشش کو کمپنی کی جانب سے بلاک کر دیا جائے گا، اگر وہ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں سبسکرپشن پلان کی رکنیت چھوڑنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے