بلال کیانی

عمران خان حکومت نے چار سال میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔ بلال اظہر کیانی

جہلم (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہل و نالائق حکومت نے چار سال میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے معیشت بلال اظہر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے جاتے جاتے آئی ایم ایف کے پروگرام کو بھی روکے رکھا، گزشتہ حکومت ایسے حالات پیدا کر گئی جو سری لنکا جیسے ہیں۔

بلال کیانی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ملکی معیشت کو بچانے کیلیے مشکل فیصلے کیے، خدشہ تھا کہ جس طرح سری لنکا کے حالات تھے ہمارے ملک کے بھی حالات ایسے نا ہو‌ں، حکومت کے ساتھ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کوشش ہے کے جلد سے جلد مہنگائی پر بھی قابو پا لیا جائے اور ڈالر کی قیمت کو بھی کنٹرول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے اور اقدامات اٹھائے جائیں، سیلاب متاثرین کے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے فوری طور پر فی خاندان 25000 روپے امداد حکومت کی طرف سے جاری کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے