مولانا فضل الرحمن

ہم عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگی ہے، اب فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔ کسی کو انصاف کی ذمہ داری ہو تو ہر فریق کو ایک جیسی توجہ دینی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ آج اس تاریخی اجتماع نے بتا دیا کہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ آئے ناں کوئی ہمت کرے یہاں کسی پر حملہ کرنے کی، ساری پولیس اور رینجرز ہٹ جائے ہم اس عمارت کی حفاظت کریں گے۔ کوئی مائی کا لعل میلی آنکھ سے بھی اس عمارت کو نہیں دیکھ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اسلام نے عدل و انصاف کا حکم دیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں نہ توڑی جاتیں تو آج بحران نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے