ایاز صادق

وقت آنے پر آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ طے پائے گا، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون و سیاسی امور ایاز صادق نے کہا ہے کہ جب وقت آئے گا آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پائے گا۔  ایاز صادق کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترامیم جب پہلے آئی تھیں اس میں بہت سے مسائل تھے، ترامیم میں قانونی پیچیدگیاں بہت تھیں، ہم نے اسے آرام سے زیر بحث لانے کا کہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون سردار ایازصادق سے صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی بات ہورہی ہے، کیا ترامیم ہوں گی جس کے جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ کون سے آرمی ایکٹ میں کون ترامیم کر رہا ہی ۔ ہم بد قسمتی سے آرمی چیف کی تعیناتی کو کیوں متنازع بناتے ہیں، تعیناتی کے حوالے سے جو معمول کی کارروائی ہے اسے ہونے دیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تعیناتی کے معاملے کو کوشش کریں کہ غیر متنازع رہنے دیا جائے۔وزیر قانون نے کہا کہ جب وقت آئے گا یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پائے گا، ہم سب کی دعا ہے جو پاکستان کیلئے اچھا ہو وہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے