حمزہ شہباز

سانحہ مری، حمزہ شہباز کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے سانحہ مری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ  کر دیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ  کٹھ پتلی وزیراعلیٰ، اسلام آباد میں بیٹھ کر ڈوریں ہلانے والا وزیراعظم اس المیے کے ذمہ دار ہیں، لوگوں کی جان بچانے میں ناکامی پر ان تمام افراد کو استعفی دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے سانحہ مری سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ  یہ حکومت لوگوں کی جان کا تحفظ کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے نے سوال اٹھایا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کو مری میں داخلے کی اجازت ہی کیوں دی گئی؟ اگرحکومت گاڑیوں کا داخلہ روکنے میں ناکام رہی تو پھر پھنسےافراد کو ریسکیو ہی کرلیا جاتا۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پوری انتظامی مشینری کوانسانی جانیں بچانے پر کیوں نہیں لگایا گیا، رات جب ہلاکتوں کی خبریں آنا شروع ہوئیں تب بھی نااہل حکومت کے کان پر جوں نہ رینگی،  حکومت کی سنگ دلی، بے حسی اور نااہلی کے باعث یہ انسانی سانحہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مری میں ابھی تک 20 سےزائد اموات کی اطلاعات ہیں، رات کو لوگ سردی سے ٹھٹھر کر مرتے رہے حکومت اور انتظامیہ سوتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے