سعید غنی

ایم کیو ایم اپنے سیاسی مفادات کے لیے مختلف قومیتیوں میں دوری بڑھا رہی ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایم کیو ایم اپنے سیاسی مفادات کے لیے مختلف قومیتیوں میں دوری بڑھا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ دھوکے بازی اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی سیاست بند کی جائے، ایم کیو ایم کے احتجاج اور بینرز میں لگنے والے نعرے دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے  جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ نفرت اور لسانی سیاست تھی جو ختم ہوگئی ہے، تاہم ایم کیو ایم پاکستان دوبارہ شہر کو لاشوں اور قتل و غارت گری کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ کراچی ہر زبان بولنے والے کا شہر ہے، ایم کیو ایم کی نفرت انگیز مہم کی مذمت کرتا ہوں، عوام بھی یہ مہم مسترد کریں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاری بیان میں مزید کہا کہ  مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، اشیاء خورونوش کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئی، یہ قانون سازی کے خلاف تو احتجاج کرتے ہیں مہنگائی پر خاموش ہیں، ہم پہلے بھی اپنی آواز بلند کرچکے اور 10 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاج کرینگے۔ ایم کیو ایم کے مظاہرے ناکام ترین ہیں، جب پیپلز پارٹی کا احتجاج ہوگا تو انہیں پتا چل جائے گا کہ احتجاج کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے