اسحاق ڈار

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف چیف مشن سے ملاقات، مالیاتی ادارہ کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے رضامندی کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کی  آئی ایم ایف چیف مشن سے اہم میٹنگ ہوئی، جس کے بعدعالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے متعلق متاثرین کے لئے امداد کی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر  سے آن لائن میٹنگ  ہوئی جس میں سیلاب کے بعد معاشی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر خزانہ نے قرض پروگرام پر عمل درآمد کا عزم دہرایا ۔

واضح رہے کہ آن لائن  میٹنگ میں قرض پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا  جب کہ اس دوران آئی ایم ایف نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی پر رضامندی بھی ظاہر کی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اخراجات کو مالی سال کے اخراجات میں شمار کیا جائے گا جب کہ اس بارے میں تکنیکی مذاکرات  تیزی سے مکمل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے