مریم نواز

کراچی! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  کراچی میں  مون سون بارشوں سے  ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے  ہوئے کہا ہے کہ کراچی! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔  کراچی میں ہونے والے نقصان  پر پوری قوم فکر مند ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کراچی میں مون سون بارشوں سے جانی اور مالی نقصان پر پوری قوم فکرمند ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے جاری بیان میں مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا عزم ہے کہ صوبائی حکومت اور فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہچانے کا عمل جلد مکمل ہواور امدادی سرگرمیوں میں کوئی کمی نا رہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے