سعید غنی

وفاق ہر بار اپنی نالائقی چھپانے کیلئے ذمہ دار سندھ کو قرار دے دیتا ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ہر بار اپنی نالائقی چھپانے کیلئے ذمہ دار سندھ کو قرار دے دیتا ہے۔ سندھ میں گندم کم پیدا ہوتی ہے، تقریباً 75فیصد گندم پنجاب میں پیدا ہوتی ہے، پھر بھی آٹے بحران کا قیمتوں میں اضافے کی وجہ سندھ کو قرار دیا جاتاہے، جب پنجاب میں گندم کی قلت ہوتی ہے تو پورے ملک پر اثر پڑتا ہے، سندھ بھی کوئی جزیرہ یا علیحدہ ملک نہیں ہے، یہاں بھی اثرات پڑتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پنجاب میں جیسے ہی تحریک انصاف کی حکومت آئی انہوں نے بلدیاتی اداروں کو غیر فعال کر دیا ، سپریم کورٹ نے سات ماہ قبل بلدیاتی اداروں کی بحالی کا حکم دیا مگر اب تک عمل نہ ہوا ، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ادارے کئی سال سے کام نہیں کر رہے ۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ نالائق حکومت کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے، اسٹیٹ بینک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے مگر اسٹیٹ بینک کے معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے۔ چینی بحران سے متعلق انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے میں کبھی بھی گنے کی کرشنگ اکتوبر میں نہیں ہوئی، کبھی چینی بحران نہیں آیا، یہ کیسے اپنی نالائقی چھپانے کیلئے سندھ پر الزام عائد کر سکتے ہیں۔ چینی کے علاوہ گندم کا بحران آجائے یا پٹرول کی قلت، وفاق ہر بار اپنی نالائقی چھپانے کیلئے ذمہ دار سندھ کو قرار دے دیتا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے