سی ٹی ڈی

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹ، آئی ای ڈی بم اور 2 ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بس

عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

کراچی (پاک صحافت) عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے