اسماعیل راہو

وفاق اور پنجاب کے فیصلے سندھ حکومت کے لیے مسائل پیدا کریں گے، وزیر زراعت سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے پنجاب حکومت  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے فیصلے سندھ حکومت کے لئے مسائل پیدا کریں گے،  خیال رہے کہ سندھ حکومت کو پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں گندم کی قیمت مقرر کرنے سے اختلاف ہے، جس کی وجہ سے  سندھ حکومت نے پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800 روپے کرنے کا فیصلہ کسان دشمن قرار دے دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ فیصلہ کاشتکاروں کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت 1800 مقرر  کئے جانے والے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے وزیر زراعت سندھ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے فیصلے سے آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، پنجاب سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا صوبہ ہے، پنجاب نے گندم کی قیمت 2 ہزارفی من مقرر نہ کی تو ملک گندم بحران کا شکار ہوجائے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ پہلے ہی گندم کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کرچکا ہے، دونوں زیادہ گندم اگانے والے صوبوں میں 200 روپے کا فرق بہت زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ گندم کی قیمت میں عدم توازن پیدا کرے گا، کاشتکاروں اور حکومتوں کو سرکاری خریداری میں کئی مسائل کاسامنا ہو گا، وفاق اور پنجاب کے فیصلے سندھ حکومت کے لیے مزید مسائل پیدا کریں گے۔  اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت ملک میں ہمیشہ یکساں رکھی جاتی ہے، سندھ حکومت کو بھی مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ قیمت کم رکھے، بزدار صاحب کسی اور کی نہیں تو اپنی ہی اسمبلی کی سن لو۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے