مراد علی شاہ

سندھ میں کورونا کیسز میں کمی، وزیر اعلیٰ کا عوامی تعاون پر شکریہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہورہی ہے، اور یہ سب عوامی تعاون کی وجہ سے ہورہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔  مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عوام نے تعاون جاری رکھا تو ہم جلد کورونا کے پھیلاؤ کو روک سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22043 ٹیسٹ کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے، ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں 1293 کیسز آئے جو 5.9 فیصد تشخیصی شرح ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی میں کیسز کی شرح 8.34، حیدرآباد میں 4.42 اوردیگر اضلاع میں 3.3 فیصد ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 20 مئی کو کراچی میں 12.86 فیصد اور حیدرآباد میں 11 فیصد شرح تھی، سختی کرنے سے کیسز کی شرح کم ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے