غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن، 100 سے زائد زیرِ حراست

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 100 سے زائد افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سہراب گوٹھ کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب فلیٹس کی تلاشی لی گئی، 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایس پی عزیر احمد کا کہنا ہے کہ کوائف مکمل نہ ہونے پر مشتبہ افراد کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے