خورشید شاہ

وفاق اور پنجاب کی طرح آئین شکنوں کو ہر میدان میں شکست ہوگی، سید خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید حسین شاہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئین شکنوں کے مقابلے میں یہ آئین اور جمہوریت پسندوں کی ایک اور فتح ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی طرح آئین شکنوں کو ہر میدان میں شکست ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سید خورشید احمد شاہ نے حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی اور کہاکہ  پنجاب کی نئی حکومت حمزہ شہباز کی سربراہی میں غربت میں کمی کیلئے فوری اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور ترقی کیلئے جمہوری رویوں کا ہونا ضروری ہے اور ہم اس ملک کی ترقی کیلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ آج حمزہ شہباز نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف اٹھایا ہے جس کے بعد وہ پنجاب کے 21 ویں وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کام کرنے سے روک دیا گیا ۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے