اسماعیل راہو

اساتذہ کے جو بھی جائز مسائل ہیں سنیں گے اور حل کریں گے، اسماعیل راہو

کراچی (پاک صحافت)  وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ کسی بھی معاملے کو بنیاد بنا کر تدریسی عمل معطل کرنا افسوسناک ہے، اساتذہ کے جو بھی جائز مسائل ہیں سنیں گے اور حل کریں گے۔ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کا تدریسی عمل معطل کرناغلط ہے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، اساتذہ فوری تدریسی عمل بحال کر دیں پہلے ہی کورونا کی وجہ سے تدریسی عمل بہت متاثر تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے جاری بیان میں کہا کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ کے جو بھی جائز مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اشوز کو ہمیشہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے 10 فروری تک کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکریٹری بورڈز اور جامعات کو برطرف کیا جائے اور مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے۔ یاد رہے کہ احتجاج سیکریٹری یونیورسٹیز کےغیر مناسب رویے کے خلاف کیا جارہا تھا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے اختیارات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے