انوارالحق کاکڑ

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا ریاست بھرپور جواب دے گی۔ نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا ریاست بھرپور جواب دے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ریاست شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، شہید پولیس اہلکاروں نے ہمارے آنے والے کل کے لیے اپنا آج قربان کر دیا، ریاست ان کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ دہشت گرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔ وفاقی کابینہ نے 227 یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزارتِ داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی گئی، نو تشکیل شدہ کمیٹی کی صدارت وفاقی وزیر قانون و انصاف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے