حسن مرتضیٰ

تحریکِ انصاف پاگل خانہ اور عمران خان پاگلوں کے وزیر اعظم ہیں، حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضی نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  تحریکِ انصاف پاگل خانہ اور عمران خان پاگلوں کے وزیر اعظم ہیں۔  حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار اب تک خود کو وزیر اعلیٰ سمجھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب  سید حسن مرتضی نے پنجاب میں نام نہاد کابینہ کے اجلاس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہعثمان بزدار پنجاب کے نہیں، پاگلوں کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی سیانے ویانے انسان تھے ان کے ساتھ ملکر وہ بھی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ سید حسن مرتضی نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ گورنر کہتا ہے بزدار کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور پرویز الٰہی کہتا ہے میں وزیر اعلیٰ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان خود کو وزیر اعظم سمجھ کر بازاروں کے سرپرائز وزٹ کر رہا ہے، جلد ان سارے پاگلوں کو ایک وین میں ڈال کر پاگل خانے بھیج دیا جائے گا۔  انہوں نے یہ بھی کہاکہ اب آمریت کے پیروکاروں اور پاگلوں کا صحیح علاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے